پاکستان نے جنرل اسمبلی میں سزائے موت کے خاتمے کے خلاف ووٹ دیا ،ْترجمان دفتر خارجہ

منگل 18 دسمبر 2018 20:58

پاکستان نے جنرل اسمبلی میں سزائے موت کے خاتمے کے خلاف ووٹ دیا ،ْترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنرل اسمبلی میں سزائے موت کے خاتمے کے خلاف ووٹ دیا ۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی طرف سے حق خود ارادیت کے حوالے سے بغیر کسی استثنیٰ کے قرارداد منظور کی گئی ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ قرارداد میں جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان نے جنرل اسمبلی میں سزائے موت کے خاتمے کے خلاف ووٹ دیا ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے اپنی پالیسی کے تسلسل میں یہ ووٹ دیا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر پاکستان کا ووٹ غلط درج ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب کے دفتر نے یو این سیکرٹریٹ سے معاملہ اٹھادیا۔ ترجمان نے کہاکہ اقوام متحدہ سیکرٹریٹ سے یہ معاملہ ریکارڈ کی درستگی کے لئے اٹھایا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں