نیب سے سیاسی مداخلت ختم کردی، اپوزیشن چاہتی ہے سب کچھ اوپر نیچے ہوجائے :سینیٹر شبلی فراز

منگل 18 دسمبر 2018 22:59

نیب سے سیاسی مداخلت ختم کردی، اپوزیشن چاہتی ہے  سب کچھ اوپر نیچے ہوجائے :سینیٹر شبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ نیب میں سیاسی مداخلت ،ختم کردی ، اپوزیشن اپنے فائدے کیلئے چاہتی ہے کہ سب کچھ اوپرنیچے ہوجائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ شیخ رشید کی پوری سیاست پیشگوئیوں پر مشتمل ہے ، فیصل واڈا نے فارورڈ بلاک کے حوالے سے جو بات کی ہے میرانہیں خیال کہ ایسے ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشرف کے زمانے سے لیکر مسلم لیگ ن کی حکومت تک نیب کو استعمال کیا جاتا رہاہے ، اب جب ہماری حکومت آئی ہے تو ہم پیچھے ہو گئے ہیں اور نیب سے سیاسی مداخلت ختم کردی ہے کہ وہ جو کرنا چاہتی ہے کرے ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ملک کے ساتھ بہت زیادتی کی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کہاتھا کہ احتساب کیا جائیگا ، کوئی بھی کرپشن کرے اس کو جوابدہ ہونا پڑے گا ، اس کے بغیر ہم چل نہیں سکتے ، اس ملک کے ساتھ ذاتی فائدے کیلئے جو کیا گیاہے تو اپوزیشن کی کوشش یہ ہوگی کہ سب کچھ اوپر نیچے ہوجائے کیونکہ اسی میں ان کافائدہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں