دنیا کو نفرت انگیزی اور تشدد پر اکسانے والے مواد کے خلاف ایک آواز بننا ہو گا،
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کو روکنے کیلئے بین الاقوامی ریگولیٹری طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان ایک جدید جمہوری ریاست ہے جہاں ذرائع ابلاغ اور عدلیہ آزاد، سول سوسائٹی متحرک اور فعال ہے، کینیڈا پاکستان کے حوالہ سے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کرے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی کرسٹائن گیلمور سے گفتگو
منگل 18 دسمبر 2018 23:22
(جاری ہے)
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کو روکنے کیلئے بین الاقوامی ریگولیٹری طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جدید جمہوری ریاست ہے، پاکستان میں ذرائع ابلاغ اور عدلیہ آزاد، سول سوسائٹی متحرک اور فعال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کینیڈین فلمسازوں کو شمالی علاقوںمیں فلموں کی عکسبندی کی دعوت دیتے ہیں، فارن میڈیا کیلئے ویزے کے عمل کو آسان بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کرتار پور راہداری کا کھلنا بڑی اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان کی جانب سے امن کیلئے ایک اہم قدم ہے، اگلے سال کرتارپور کے دورے پر آنے والے کینیڈین اور امریکی سکھوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا پاکستان کے حوالہ سے ٹریول ایڈوائزری نرم کرے، پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے، پاکستان اور کینیڈا تاریخی طور پر مضبوط تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کینیڈا میں موجود 4 لاکھ پر مشتمل پاکستانی کمیونٹی تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ ہے۔ کینیڈین سفیر نے وزیر اطلاعات کی طرف سے کینیڈا کی سکھ برادری کو آئند سال کرتارپور راہداری کے حوالہ سے سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت