مجھے دو اہم شخصیات نے بتایا ہے کہ حکومت کے خلاف یہ کچھ ہونے جا رہا ہے

لیکن حکومت کے خلاف کی گئی ہر سازش کی بازی پلٹ جائے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 دسمبر 2018 11:24

مجھے دو اہم شخصیات نے بتایا ہے کہ حکومت کے خلاف یہ کچھ ہونے جا رہا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک نے کہا کہ حال ہی میں دو بڑے اہم لوگوں نے مجھ سے بات کی ، انہوں نےمجھ سے کہا بڑی سخت نمبر گیم ہو رہی ہے، یہ جو پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے بعد حکومت میں قدم جمانے کے خیالوں میں ہے، آپ دیکھئے گا کہ آنے والے ہفتوں میں انہیں بھی پتہ چل جائے گا کیونکہ نمبرز گیم میں ان کے نمبرز کم ہیں۔

جو ایم کیوایم کے ساتھ کراچی میں ہو رہا ہے اور دوسری جانب اختر مینگل بھی حکومت سے ناراض ہیں، اگر دیکھا جائے تو ان کے مقابلے میں حکومت کی نمبر گیم قلیل ہے۔ جس پر میں نے ان سے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ ماضی میں جب بھی نمبر گیم کے حوالے سے کوئی بات ہوئی ہے تو یہی دیکھا جاتا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کیا کھیل رہی ہے، لیکن اب اگر دیکھا ائے تو معلوم ہو گا کہ اس مرتبہ اسٹیبلشمنٹ کم از کم حکومت کے خلاف تو نہیں کھیل رہی۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ اور حکومت دونوں ہی ایک پیج پر ہیں۔ دونوں کے مابین بڑے اچھے تعلقات ہیں، بیرون ممالک حکومت نے جتنے بھی اقدامات کیے ہیں ان کو اسٹیبلشمنٹ نے خوب سراہا ہے، ہمارے حلقوں میں یہ بات بھی ہو رہی ہے کہ چین اور سعودی عرب سے جو مالی مدد آ رہی ہے اس میں اسٹیبلشمنٹ کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے۔ اس معاملے پر دونوں مل کر کھیل رہے ہیں۔ اگر کسی کا خیال ہے کہ چونکہ زرداری صاحب اور نواز شریف صاحب نیب کی زد میں آگئے ہیں تو اسٹیبلشمنٹ کا یہ سارا نظام گرنے دیا جائے گا تو ایسا سوچنا اور ایسا سمجھنا بے وقوفی ہے کیونکہ ایسا نہیں ہو گا اور ایسا سوچنے والوں کی اپنی ہی بازی پلٹ جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد کئی ایسے اقدامات کیے ہیں جن پر نہ صرف عوام بلکہ ریاستی ادارے بھی مطمئن ہیں اور حکومت کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں