فارورڈ بلاک بنتا ہے تو بن جائے میں بلیک میل نہیں ہوں گا

وزیراعظم عمران خان نے ایسا کیوں کہا ؟ وجہ سامنے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 دسمبر 2018 11:48

فارورڈ بلاک بنتا ہے تو بن جائے میں بلیک میل نہیں  ہوں گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2018ء) :کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان نے فارورڈ بلاک بننے سے متعلق بات کرتے ہوئے واضح کہا کہ اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو بن جائے میں ہرگز بلیک میل نہیں ہوں گا۔ اس معاملے پر کئی سوالات کھڑے ہوئے کہ آخر وزیراعظم عمران خان ن فارورڈ بلاک بننے کی بات کیوں کی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اینکرپرسن عمران خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ تھا کہ میں بلیک میل ہو کر وزارتیں نہیں دوں گا میں فارورڈ بلاک سے نہیں ڈرتا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کہیں نہ کہیں اس بات کا علم ہے کہ پارٹی میں فارورڈ بلاک بن سکتا ہے۔ انہیں اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ وزارتیں لینے کے لیے کچھ لوگ بلیک میل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یقیناً یہ چیزیں کہیں ہو رہی ہیں اور ان کا وزیراعظم عمران خان کو بھی بخوبی علم ہے اسی لیے انہوں نے صاف کہہ دیا ہے کہ نہ میں بلیک میل ہوں گا۔ اینکرپرسن نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا جس میں حکومت کی کئی اتحادی جماعتیں بھی شریک تھیں، اس احتجاج میں اختر مینگل کی جماعت اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بھی شریک تھیں اور انہوں نے اپوزیشن کے ساتھ ہی ایوان سے واک آؤٹ کر دیا حالانکہ یہ جماعتیں حکومت کی اتحادی جماعتیں ہیں۔

ان اتحادی جماعتوں کے ایوان سے واک آؤٹ کی وجہ سے بھی حکومت کے لیے پریشانی بڑھ سکتی ہے کیونکہ انہی کے دم پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کھڑی ہوئی ہے اور اگر ان اتحادی جماعتوں نے حکومت مخالف مزید احتجاج میں شرکت کی تو عین ممکن ہے کہ حکومت سخت مشکل کا شکار ہو جائے اور حکومت کو اتحادی جماعتوں کو اپوزیشن کے احتجاج میں شریک ہونے سے روکنے کے لیے کچھ ضروری اقدامات کرنا پڑیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں