ڈالی کی قیمت میں اضافے کے معاملہ پر وزیرخزانہ اسد عمر نے اہم اعلان کر دیا

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا علم نہیں تھا اس حوالے سے ہر طرح کی انکوائری کے لیے تیار ہوں۔ وزیرخزانہ اسد عمر اپنے بیان پر قائم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 دسمبر 2018 13:21

ڈالی کی قیمت میں اضافے کے معاملہ پر وزیرخزانہ اسد عمر نے اہم اعلان کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2018ء) :اسلام آباد میں فاروق نائیک کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی فنانس کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں وزیر خزانہ نے کمیٹی کو سعودی تعاون کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اسد عمر نے بتایا کہ رواں سال سعودی عرب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا تیل ادھار ملے گا جب کہ یو اے ای سے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔ جب کہ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ آج ویڈیو کانفرنس پر بار چیت ہو گی،آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی جلدی نہیں۔

جب تک اچھا پروگرام نہیں ملتا قرضہ لینے کا فیصلہ نہیں کریں گے۔آئی ایم ایف سے معاشی ریفارمز پر اختلاف ہیں۔ہم نے جہاز کو لینڈ کروانا ہے کریش لینڈنگ نہیں کروانی۔

(جاری ہے)

جب کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے متعلق اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں مجھے ڈالر کی بڑھتی قیمت سے متعلق نہیں بتایا گیا تھا اس حوالے سے ہر طرح کی انکوائری کے لیے تیار ہوں۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت میں اضافے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کو انٹرویو دیا تھا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کا مجھے علم نہیں تھا لیکن میڈیا کی خبروں سے پتہ چلا ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی سٹیٹ بنک آف پاکستان نے اپنی طرف سے کی ہے کیونکہ وہ ایک خودمختار باڈی ہے اور وہ خود ہی ایسے فیصلے کرتے ہیں لیکن اب حکومت میکنزم بنا رہی ہے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان ایسے فیصلے کرنے سے پہلے حکومت کو اعتماد میں لے ۔

وزیر اعظم نے انکشاف کیا کہ پچھلے سو دنوں میں سٹیٹ بنک نے اپنے طور پر ڈالر کی قیمت کو بڑھایا اور روپے کی قدر کو کم کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں آنے والے دنوں میں ملک میں ڈالرز کی کمی نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں، قوم فیصلہ کرے کہ کیا ہمیں یہ کرپشن کا نظام چلنے دینا ہی انہوں نے کہا کہ جس ملک میں کرپشن زیادہ ہے وہاں غربت بھی زیادہ ہے۔تاہم گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے متعلق وزیر خزانہ کو علم تھا جس کے بعد اب اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس متعلق ہر قسم کی انکوائری کے لیے تیار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں