موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے دن رات کوششوں میں مصروف عمل ہے، مخدوم خسرو بختیار

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات وشماریات سے ایگزم بینک کے سربراہ کی ملاقات

بدھ 19 دسمبر 2018 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات وشماریات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے فروغ ، برآمدات میں اضافے اورکاروبار کے لئے ساز گار ماحول پیدا کے لئے اصلاحات کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری ہے، موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے دن رات کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایگزم بینک کے سربراہ سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے ترقیاتی بجٹ میں ایسے منصوبے شامل کئے جارہے ہیں جو ان اصلاحات کے نفاذ میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت پاکستان میں 9 خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی، پاکستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بندگاہوں ،شاہراہوں اور ریل منصوبوں کو بیلٹ آپریٹ و ٹرانسفر ماڈل اختیارکرکے مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آئل اینڈ گیس سیکٹر اور دیگر کئی اہم شعبوں میں بہت سے منصوبے شروع کرنے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ مستقبل میں معاشی فوائد اور پاکستان کی شرح نمو کو بڑھانے میں مددگار منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں