عثمان ڈار کا نوجوانوں کو نوکریاں دلوانے کے لیے اہم اقدام

چینی سفیر کے ساتھ ملاقات میں سی پیک میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے میکنزم پر مشاورت، پاکستان اور چین کے درمیان نوجوانوں کی فللاح کے منصوبے طے پا گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 دسمبر 2018 14:02

عثمان ڈار کا نوجوانوں کو نوکریاں دلوانے کے لیے اہم اقدام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2018ء) :وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار سے چینی سفیر یاؤژنگ کی ملاقات ہوئی ہے۔کیم چینجر منصوبوں میں نوجوانوں کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جب کہ سی پیک میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے میکنزم پر مشاورت کی گئی۔دونوں ممالک کے درمیان اسکل ڈویلوپمنٹ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے پر بھی اتقاق ہوا ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان نوجوانوں کی فللاح کے منصوبے طے پا گئے ہیں۔ جب کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے قومی پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور پالیسی کا ٹاسک عثمان دار کو سونپ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو نوجوانوں سے متعلق پالیسی بنانے کے لیے بہترین انتخاب قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے چند روز میں نیا پاکستان یوتھ پروگرام لانچ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کو حکومت میں آنے سے قبل نوجوانوں کی بڑی حمایت حاصل تھی جس کا ذکر خود عمران خان بھی کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا تھا تاہم وعدوں کے برعکس نوجوانوں کو نوکریاں نہ دی گئیں اور لوگ تحریک انصاف سے مایوس ہونے لگ گئے۔تاہم اب وزیراعظم اس حوالے سے بہت متحرک نظر آتے ہیں اور انہوں نے نوجوانوں کے لیے نیا یوتھ پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ عثمان ڈار بھی نوجوانوں کو نوکریا دلوانے کے لیے خاصے متحرک نظر آ رہے ہیں یہی وجہ کہ انہوں نے آج چینی سفیر سے ملاقات کی ہے جس کے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان نوجوانوں کی فللاح کے منصوبے طے پا گئے ہیں۔

خیال رہے اکتوبر میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چئیرمین تعینات کر دیا گیا تھا۔ عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چئیرمین تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں