نیب شہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ضمنی ریفرنس تیار کرچکا ،ْ

چیئرمین نیب نے ضمنی ریفرنس پر دستخط کر دئیے ہیں،پراسیکیوٹر نیب شہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنا باقی ہے ،ْسپریم کورٹ میں بیان سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے، نیب مقدمات میں ضمانت کے امکانات بہت محدود ہیں ،ْ جسٹس عظمت سعید

بدھ 19 دسمبر 2018 14:42

نیب شہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ضمنی ریفرنس تیار کرچکا ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں آشیانہ ہاوسنگ اسکیم فراڈ کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دور ان نیب پراسیکیوٹر نے کہاہے کہ نیب شہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ضمنی ریفرنس تیار کرچکا ہے ،ْ چیئرمین نیب نے ضمنی ریفرنس پر دستخط کر دیے ہیں، شہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنا باقی ہے۔

بدھ کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب شہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ضمنی ریفرنس تیار کرچکا ہے، چیئرمین نیب نے ضمنی ریفرنس پر دستخط کر دیے ہیں، شہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنا باقی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس عظمت سعید نے ایل ڈی اے افسر اور نجی تعمیراتی کمپنی سے منسلک افراد کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے، نیب مقدمات میں ضمانت کے امکانات بہت محدود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسر کو سنے بغیر ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں کریں گے۔ملزم کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں حالت یہ ہے کہ صرف وکیل باہرہیں باقی سارے اندر ہیں، بلال قدوائی اور امتیاز حیدر مارچ 2018ء سے قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلال قدوائی اور امتیاز حیدر کے خلاف تفتیش مکمل ہوچکی ہے، میرے موکلان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

علی رضا ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ منیر ضیاء اور علی سجاد بھٹہ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں ہوا۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے ملزمان کے وکیل سے مکالمے کے دوران کہا کہ ریفرنس دائر نہ ہونے کی وجہ سے آپ ضمانت مانگ رہے ہیں اس طرح تو قتل کے ملزم کو بھی چھوڑ دینا چاہیے۔آشیانہ ہائوسنگ اسکیم فراڈ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے جسٹس عظمت سعیدنے کہا کہ ملزمان کی درخواستوں پر سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں