آپ جج ہیں ،ْ امید ہے انصاف ملے گا ،ْنوازشریف کا جج سے مکالمہ

بدھ 19 دسمبر 2018 16:45

آپ جج ہیں ،ْ امید ہے انصاف ملے گا ،ْنوازشریف کا جج سے مکالمہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے جج ارشد ملک سے مکالمہ کرتے ہوئے ہے کہ آپ جج ہیں ،ْ امید ہے انصاف ملے گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج ارشد ملک نے جب العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے محفوظ کیے تو سابق وزیاعظم روسٹرم پر آگئے۔نوازشریف نے جج سے پوچھا کہ کیا یہ میری آخری پیشی ہے سابق وزیراعظم نے جج ارشد ملک سے مکالمہ کیا کہ آپ جج ہیں، امید ہے انصاف ملے گا، مجھ پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں