پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت چھین کر ایک غیر موثر حکومت تھوپ کر ترقی کا سفر چھین لیا گیا ،ْاحسن اقبال

بدھ 19 دسمبر 2018 17:59

پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت چھین کر ایک غیر موثر حکومت تھوپ کر ترقی کا سفر چھین لیا گیا ،ْاحسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت چھین کر ایک غیر موثر حکومت تھوپ کر ترقی کا سفر چھین لیا گیا ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن سے قبل عوامی رائے کے تمام سروے پنجاب میں مسلم لیگ (ن )کو پی ٹی آئی پر واضح برتری دے رہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب کے عوام کے مینڈیٹ پر انتخابات میں ڈاکہ ڈالا گیا اور خدمت اور ترقی کی علامت مسلم لیگ (ن) کی حکومت چھین کر ایک غیر موثر حکومت تھوپ دی گئی اور ترقی کا سفر چھین لیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں