مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے بعد صدارتی راج کا نفاذ بھارتی ظلم اور بربریت کے تسلسل کی کڑی ہے، شاہ محمود قریشی

عالمی انسانی حقوق تنظیمیں نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم فوری بند کروائیں ، اقوام متحدہ فی الفور خصوصی نمائندہ برائے مسئلہ کشمیر کا تقرر کرے، وزیر خارجہ

بدھ 19 دسمبر 2018 19:00

مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے بعد صدارتی راج کا نفاذ بھارتی ظلم اور بربریت کے تسلسل کی کڑی ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گورنر راج کے بعد صدارتی راج کا نفاذ بھارتی ظلم اور بربریت کے تسلسل کی ایک اور کڑی ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گورنر راج کے بعد صدارتی راج کا نفاذ بھارتی ظلم اور بربریت کے تسلسل کی ایک اور کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم فوری بند کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور خصوصی نمائندہ برائے مسئلہ کشمیر کا تقرر کریں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں