9 رکنی میڈیکل بورڈ کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا بلا تاخیر مزید طبی معائنہ کرنے کی سفارش، رپورٹ نیب کے حوالے

گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کی تشخیص کیلئے ایم آر آئی کرانے کی تجویز نیب نے شہباز شریف کی درخواست پر رپورٹ ان کو بھی فراہم کردی

بدھ 19 دسمبر 2018 21:31

9 رکنی میڈیکل بورڈ کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا بلا تاخیر مزید طبی معائنہ کرنے کی سفارش، رپورٹ نیب کے حوالے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) 9 رکنی میڈیکل بورڈ کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا بلا تاخیر مزید طبی معائنہ کرنے کی سفارش ‘ رپورٹ نیب کے حوالے کردی‘ گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کی تشخیص کیلئے ایم آر آئی کرانے کی تجویز بھی دے دی۔ نیب نے شہباز شریف کی درخواست پر رپورٹ ان کو بھی فراہم کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا مزید طبی معائنہ کرانے کی تجویز دے دی ہے۔

9 رکنی میڈیکل بورڈ نے نیب کو بلا تاخیر اپوزیشن لیڈر سہباز شریف کے مزید طبی معائنہ کی سفارش کردی ہے۔ 9 رکنی میڈیکل بورڈ میں پروفیسر عامر زمان‘ محمد اکرم ‘ فرخ کمال‘ ڈاکٹر شاہین راشد‘ پروفیسر بلقیس شبیر‘ کامران خالد خواجہ‘ شہزاد کریم اور عدنان ‘ ہاشم سامل تھے بورد نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ مریض کے مزید طبی معائنے کی صرورت ہے جبکہ پانچ تجاویز پر فوری عمل کیا جائے طبی معائنے کی روشنی میں علاج کی حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیکل بورڈ نے نیورو اینڈ کرائن ٹیومر کی تشخیص کیلئے اوکٹریٹائیڈ سکین کرانے کی سفارش کی ہے جبکہ گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کی تشخیص کیلئے ایم آر آئی کی تجویز اور خون ٹیسٹ سمیت دیگر تمام ٹیسٹ کروانے کی بھی سفارش کی ہے۔ نیب نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو فراہم کردی ہے واضح رہے کہ شہباز شریف نے ڈی جی نیب کو خط کے ذریعے میڈیکل رپورٹ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں