پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء آئی جی ریلوے پولیس تعینات ، داؤد احمد چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات

بدھ 19 دسمبر 2018 21:31

پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء  آئی جی ریلوے پولیس تعینات ، داؤد احمد چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ،پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کردیا گیا جبکہ داؤد احمد کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جوائنٹ سیکرٹری صنعت وپیداوار فراز حیدر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔گریڈ 17کے طخہ سلیم کو خدمات سندھ حکومت کے سپرد کردیں گئیںہیں جبکہ وحید الدین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں