واجد ضیا ریلوے پولیس کے انسپکٹر جنرل تعینات ،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

نواز شریف کے خلاف بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کی 22 ویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 19 دسمبر 2018 19:22

واجد ضیا  ریلوے پولیس کے انسپکٹر جنرل تعینات ،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 دسمبر 2018ء) :واجد ضیاء کی 22ویں گریڈ میں ترقی کر دی گئی، ریلوے پولیس کا آئی جی تعینات کر دیا گیا۔واجد ضیا کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس میں بننے والے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ رہنے والے واجد ضیا کی 22 گریڈ میں ترقی کر دی گئی ہے۔اس موقع پر واجد ضیا کی خدمات ایف آئی اے سے لے کر ریلوے پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

واجد ضیا کو ریلوے پولیس کا آئی جی تعینات کیا گیا ہے اور انکی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔واجد ضیا اب سے ریلوے پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔واضح ہو کہ اس سے پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو ڈیپوٹیشن پر اقوام متحدہ میں تعینات کیے جانے کا امکان ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے متعلقہ شعبوں نے واجد ضیا کو این او سی دیدیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف بنائی جانیوالی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ واجد ضیا کو یونائٹڈ نیشن بھجوایا جائے گا۔ ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے متعلقہ شعبوں نے واجد ضیا کو این او سی دیدیا ہے۔یاد رہے کہ واجد ضیا نے یونائٹڈ نیشن جانے کیلئے این او سی کی درخواست اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائی تھی، واجد ضیا پولیس سروسز کے گریڈ 21 کے افسر ہیںگریڈ 21 کی سنیارٹی لسٹ کے مطابق واجد ضیا 26نمبر پر ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں