رمیز راجہ نے لاہور ائیرپورٹ کی حالت زار پر عمران خان کو شکایت کردی

ائیرپورٹ کسی بھی ملک کا چہرہ ہوتے ہیں اور لاہور ائیرپورٹ بدترین ہمارے ملک کی بدترین نمائندگی کرتا ہے،رمیز راجہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 19 دسمبر 2018 20:41

رمیز راجہ نے لاہور ائیرپورٹ کی حالت زار پر عمران خان کو شکایت کردی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 دسمبر 2018ء) :معروف سابق کرکٹر رمیز راجہ نے لاہور ائیرپورٹ میں بدنظمی سے تنگ آ کر وزیر اعظم عمران خان سے شکایت کر دی۔رمیز راجہ نے وزیر اعظم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ائیرپورٹ کسی بھی ملک کا چہرہ ہوتے ہیں اور لاہور ائیرپورٹ بدترین ہمارے ملک کی بدترین نمائندگی کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پاکستان کا اہم ترین ائیرپورٹ ہے جہاں دن میں درجنوں پروازیں لینڈ بھی کرتی ہیں اور اڑان بھی بھرتی ہیں۔

یہ ائیرپورٹ پاکستان کے اہم ترین شہر کا ائیرپورٹ ہونے کے باعث پاکستان کا اچھا یا برا چہرہ پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ بڑی تعداد میں پاکستان پہنچنے والے غیرملکی پاکستان کی جس چیز سے سب سے پہلے آشنا ہوتے ہیں وہ لاہور ائیرپورٹ ہے۔

(جاری ہے)

تاہم یہاں پر موجود بدانتظامی کے باعث یہاں آنے والے اکثر مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔ایسا ہی کچھ تجربہ پاکستان کے معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر اور انٹرنیشنل کرکٹ کمنٹری کے بڑے نام رمیز راجہ کے ساتھ بھی ہوا جس پر رمیز راجہ نے وزیر اعظم کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کروا دی ۔

 
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ کسی بھی ملک کا چہرہ ہوتے ہیں اور لاہور ائیرپورٹ بدترین ہمارے ملک کی بدترین نمائندگی کرتا ہے۔داخلے سے لے کر اخراج تک ایک اذیت اور بدترین تجربے کا سلسلہ ہے۔روزانہ سینکڑوں لوگ کے ائیرپورٹ میں داخلے کے لیے صرف ایک ہی انٹری پوائنٹ ہے اور ایک ہی پوائنٹ سینکڑوں کے لوگوں ائیرپورٹ سے نکلنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں