یو اے ای میں ٹیکسی چلانے والا 50 سالہ نور محمد پاکستان آنے کو بے تاب

جب سے ملک میں تبدیلی آئی ہے ،میرا یہاں دل نہیں لگتا۔جلد ہی پشاور جا کر ٹیکسی چلاوں گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 12 جنوری 2019 20:08

یو اے ای میں ٹیکسی چلانے والا 50 سالہ نور محمد پاکستان آنے کو بے تاب
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 جنوری 2018ء ) : متحدہ عرب امارات میں ٹیکسی چلانے والے 50 سالہ نور محمد کا دل پاکستان آنے کو مچلنے لگا۔نور محمد کا کہنا ہے کہ جب سے ملک میں تبدیلی آئی ہے ،میرا یہاں دل نہیں لگتا۔جلد ہی پشاور جا کر ٹیکسی چلاوں گا۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنےوالے عمران خان کے مداح نور محمد کی عمر 50 سال ہے وہ دن بھر متحدہ عرب امارات کی سڑکوں پر ٹیکسی چلاتے ہیں تاکہ اپنا اور اپنے خاندان والوں کا پیٹ پال سکیں۔

شارجہ سے ایک بھارتی خاندان کو لے کر نور محمد دبئی کرکٹ سٹیڈیم آئے۔نور محمد کو لگا کہ شائد یہ خاندان کوئی کرکٹ میچ دیکھنے جارہا ہے لیکن راستے میں سواری نے انہیں یہاں کے جلسے کا بتایا۔ نور محمد کو بڑی حیرانی ہوئی۔ نکا کہنا تھا کہ میں تو سمجھ رہا تھا کہ یہ لوگ، کرکٹ کا میچ دیکھنے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مگر یہاں تو کوئی اور ہی میچ لگا ہوا ہے۔ یہاں کی رونق دیکھ کر میں نے سوچا کہ چلو کچھ دیر میں بھی لطف اندوز ہوں لوں۔

بی بی سی اردو کے مطابق یہاں پرتپاک جلسے کو دیکھ کر نور محمد اداس ہو گئے۔انکا کہنا تھا کہ جلسے کو دیکھ کر مجھے خوشی بھی ہوئی یوں لگتا ہے ،جیسے بھارت میں تبدیلی آنے والی ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں اور میرا خاندان عمران خان کے شیدائی ہیں اور میں نئے پاکستان کو جلد سے جلد دیکھنا چاہتا ہوں ،انکا کہنا تھا کہ جب سے ملک میں تبدیلی آئی ہے ،میرا یہاں دل نہیں لگتا۔جلد ہی پشاور جا کر ٹیکسی چلاوں گا۔واضح ہو کہ 25 جولائی 2018 کو عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے حکومت قائم کی تھی جس سے عام پاکستانیوں بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں نے بہت سی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں ،متعدد پاکستانی اس کے بعد بیرون ملک سب کچھ چھوڑ کر اپنے وطن کا رخ بھی کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں