وزیراعظم نے ندیم افضل چن کو اپنا ترجمان مقرر کرنے سے پہلے کیا ہدایت کی؟
وزیراعظم عمران خان نے مجھے ہدایت کی ہے کہ لہجے میں عاجزی و انکساری لاؤ متکبرانہ رویہ نہیں ہونا چاہئیے۔ ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کی گفتگو
مقدس فاروق اعوان بدھ 16 جنوری 2019 10:55
(جاری ہے)
ندیم افضل نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے ہدایت کی ہے کہ لہجے میں عاجزی و انکساری لاؤ متکبرانہ رویہ نہیں ہونا چاہئیے۔
واضح رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماء ندیم افضل چن کو اپنا ترجمان مقرر کیا تھا۔دیم افضل چن کی تقرری اعزازی بنیاد پر کی گئی جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے سیاسی اور معاشی میدان میں ناکامیوں کے پیش نظر تجربہ کار ٹیم کومیدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت اس وقت ناصرف معاشی محاذ پر ناکام جا رہی ہے بلکہ ملک میں سیاسی پاورشو اور جوڑ توڑ میں بھی ناکام ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاسوں میں ادھر کوئی پلان بنانے پر مشاورت ہی ہوتی ہے تودوسری طرف وزراء اس کو اچھالنے کیلئے میڈیا کی زینت بنا دیتے ہیں۔ جس سے حکومت کیلئے مزید مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔اسی طرح حکومت ابھی تک اپنی معاشی سمت بھی متعین نہیں کرسکی۔ جبکہ مہنگائی نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔ابھی منی بجٹ میں پھر مہنگائی کا ایک طوفان آنے والا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سب کے باوجودپی ٹی آئی کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تجربہ کار ٹیم کو میدان میں اتار کرکام لیا جائے تاکہ تجربہ کار ٹیم نہ صرف عوامی منصوبوں کیلئے کام کرے گی بلکہ حکومتی ٹیم کا حصہ بن کراپوزیشن جماعتوں کو بھی خوب جواب دے سکے گی۔ وزیراعظم نے فوری طور پر سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔ افضل چن بطور ترجمان وزیراعظم ذمہ داری سرانجام دیں گے جب کہ فردوس عاشق اعوان کو بھی جلد اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
سپریم کورٹ کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے حوالہ سے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کاا جلاس ، پہلی اور دوسری سہ ماہی کی شرح نمو اور جی ڈی پی گروتھ کا جائزہ لیا گیا
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی اور ثقافتی میدان میں تعاون بڑھانے سے ترقی کی نئی راہیں ..
نیپرا کی ڈسکوز کےفروری کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی
کشمیریوں کو ان کے قدرتی وسائل کے حق سے محروم کرنے کے بھارتی حکومتی اقدامات قانونی اور استحصالی ہیں، ..
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن ..
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا