امریکی گلوکار ایکون بھی پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کی حمایت میں سامنے آ گئے

پاکستانی مہمند فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ایکون نے اپنے ویڈیو پیغام میں دنیا بھر کے پاکستانیوں کو ڈیم فنڈ میں حصہ لینے کے لیے حوصلہ افزائی کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 16 جنوری 2019 11:08

امریکی گلوکار ایکون بھی پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کی حمایت میں سامنے آ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2019ء) امریکی گلوکار ایکون بھی ڈیمز کی حمایت میں سامنے آ گئے۔ایکون نے اپنے ویڈیو پیغام میں ڈیم فنڈ میں چندہ جمع کروانے کے لیے پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستان میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈیم فنڈ بنانے کا اعلان کیا۔چیف جسٹس کے اعلان کرنے کے بعد پاکستان بھر سے ڈیم فنڈ میں رقوم جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے احکامات جاری کیے تو پاکستان بھر کے لوگوں نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے بنائے گئے فنڈ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا جس میں 10 لاکھ روپے کا سب سے پہلا حصہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خود ڈالا تھا جو انہوں نے اپنی جیب سے دیے۔

(جاری ہے)

ڈیم فنڈ کے لیےتے چیف جسٹس نے بیرون ممالک کے دورے بھی کیے جب کہ پاکستانی عوام کو بھی آگاہ کیا کہ ڈیم پاکستان کی ضرورت ہے۔

تاہم اب امریکی گلوکار ایکون بھی ڈیمز کی حمایت میں سامنے آ گئے اور ا نہوں نے پاکستان میں ڈیم کی اہمیت کے حوالے سے بتایا۔اس حوالے سے ایکون کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں وہ پاکستانیوں کو ڈیم میں چندہ جمع کروانے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ایکون کا اپنا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ یہ میرا پاکستان کے لیے خصوصی پیغام ہے میں بھی ڈیم فنڈ کو سپورٹ کر رہا ہوں۔

پاکستان میں پانی کم ہو رہا ہے جس کے لیے ہمیں کام کرنا ہو گا۔ ایکون کا کہنا تھا کہ میرا پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں سے گزارش ہیں کہ وہ مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے زیادہ سے زیادہ سے چندہ جمع کروائیں تاکہ پاکستان کے مستقبل کو پانی کے ذخائر کے حوالے سےمحفوظ بنایا جا سکے۔
واضح رہے ملک میں پانی کی قلت کے خدشے کے پیش نظر ڈیم فنڈ قائم کیا گیا۔

جس میں روزانہ کی بنیاد پر عطیات جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے قائم کردہ وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان ڈیم فنڈ میں یومیہ اوسطاً 100 ملین روپے سے زائد کے عطیات موصول ہو رہے ہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جولائی 2018ء میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈ قائم کیا تھا جس کے بعد 6 جولائی تا 31 جولائی 2018ء کے دوران اس مد میں 506.4 ملین روپے کے عطیات موصول ہوئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں