فضاؤں میں بھی تبدیلی آ گئی، پی آئی اے کا پروازوں میں موسیقی نہ چلانے کا فیصلہ

موسیقی کی بجائے مسافروں کو پروازوں میں قصیدہ بردہ شریف سنایا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 جنوری 2019 12:51

فضاؤں میں بھی تبدیلی آ گئی، پی آئی اے کا پروازوں میں موسیقی نہ چلانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2019ء) : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد ملک میں تبدیلی آئی جس کےبعد ملک کے کئی اداروں نے بھی تبدیلی لانے کا عزم کیا۔ تاہم اب پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے فضاؤں میں بھی تبدیلی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت پی آئی اے کی پروازوں میں موسیقی کی بجائے قصیدہ بردہ شریف سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کی ہدایت پر پروازوں میں موسیقی کی بجائے قصیدہ بردہ شریف سنائے جانے کی ہدایت پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پروازوں پر سفر کے آغاز پر ہی سفر کی دعا پڑھائی جاتی ہے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق تجرباتی بنیادوں پر پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیاروں میں قصیدہ بردہ شریف سنایا جا رہا ہے۔ پی آئی اے کے اس منفرد اور نئے اقدام پر مسافروں نے بھی پی آئی اے کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں