قومی اسمبلی اجلاس، بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز سے کسی بھی استاد کو جبراً ملازمت سے نہیں ہٹایا جائے گا ،وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت

بدھ 16 جنوری 2019 14:00

قومی اسمبلی اجلاس، بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز سے کسی بھی استاد کو جبراً ملازمت سے نہیں ہٹایا جائے گا ،وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز سے کسی بھی استاد کو جبراً ملازمت سے نہیں ہٹایا جائے گا جبکہ انہیں واجبات کی ادائیگی کا عمل جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو مولانا عبدالاکبر چترالی کے سوال کے جواب میں وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے ایوان کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ بی ای سی ایس کے تحت پورے ملک میں 12175 سکولوں کا نیٹ ورک ہے جن میں چار لاکھ 63 ہزار 198 طلباء اور 2 لاکھ 51ہزار 583 طالبات زیر تعلیم ہیں۔

ایوان کو بتایا گیا کہ ان سکولوں سے کسی استاد کو جبراً نہیں ہٹایا جائے گا جبکہ اساتذہ کو واجبات کی ادائیگی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ایوان کو بتایا گیا کہ ان اساتذہ کو ایک سال کے اندر باقاعدہ بنانے کے لئے زیر غور لایا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں