لواری ٹنل کی بندش،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مولانا عبدالاکبر چترالی کو تحریری تحریک استحقاق سپیکر چیمبر میں جمع کرانے کی ہدایت

بدھ 16 جنوری 2019 14:18

لواری ٹنل کی بندش،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مولانا عبدالاکبر چترالی کو تحریری تحریک استحقاق سپیکر چیمبر میں جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لواری ٹنل کی بندش کے حوالے سے مولانا عبدالاکبر چترالی کو تحریری طور پر تحریک استحقاق سپیکر چیمبر میں جمع کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس مسئلے پر کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ لواری ٹنل اٹھارہ گھنٹے کھلا رہنے کا صوبائی حکومتی دعویٰ درست نہیں ہے۔ لواری ٹنل بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میری اس تحریک استحقاق کو کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ سپیکر نے فاضل رکن کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحریک استحقاق تحریری طور پر سپیکر چیمبر میں دے اس پرکارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں