حکومت کا عامل صحافیوں کو بغیر کسی وجہ کے ملازمتوں سے نکالنے ‘ نظریہ‘ ثقافت‘ مذہب سے بالاتر نشریات کو دیکھنے کے لئے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی جلد قائم کرنے کا عندیہ

بدھ 16 جنوری 2019 14:34

حکومت کا عامل صحافیوں کو بغیر کسی وجہ کے ملازمتوں سے نکالنے ‘ نظریہ‘ ثقافت‘ مذہب سے بالاتر نشریات کو دیکھنے کے لئے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی جلد قائم کرنے کا عندیہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) حکومت نے عامل صحافیوں کو بغیر کسی وجہ کے ملازمتوں سے نکالنے ‘ نظریہ‘ ثقافت‘ مذہب سے بالاتر نشریات کو دیکھنے کے لئے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی جلد قائم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران زہرہ ودود فاطمی کے سوال کے جواب میں علی محمد خان نے بتایا کہ وزارت فی الحال میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر کام کر رہی ہے جس میں میڈیا سے متعلق شکایات دور کرنے کے لئے ایک ٹریبونل تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ ورکنگ جرنلسٹس کو بغیر کسی وجہ سے نوکری سے نکالا‘ ہمارے نظریہ‘ ثقافت اور مذہب سے بالاتر معاملات کو دیکھنے کا یہ کام کرے گی۔ حکومت جلد یہ اتھارٹی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں