قومی اسمبلی کا اجلاس بروقت شروع ہوا ،ْ ارکان کی اکثریت وقت پر نہ پہنچی

آپ نے گزشتہ روز بروقت اجلاس شروع کرنے کا مطالبہ کیا جو پورا ہوگیا ،ْ ارکان ہی کم ہیں ،ْ سپیکر کا خورشید شاہ سے گلہ اجلاس کے دور ان سپیکر قومی اسمبلی کا وزیر خارجہ اور پارلیمانی سیکرٹری کا ایوان میں نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار

بدھ 16 جنوری 2019 14:42

قومی اسمبلی کا اجلاس بروقت شروع ہوا ،ْ ارکان کی اکثریت وقت پر نہ پہنچی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو بروقت شروع ہوا تاہم ارکان کی اکثریت پہنچ نہ پائی ۔ اجلاس کے دور ان سپیکر قومی اسمبلی نے سید خورشید شاہ سے گلہ کیا کہ آپ نے گزشتہ روز بروقت اجلاس شروع کرنے کا مطالبہ کیا جو پورا ہوگیا لیکن ارکان ہی کم ہیں۔ جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ میں نے بروقت اجلاس شروع کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے کہا کہ جو ارکان ایوان میں نہیں آئے انکا اپنا نقصان ہے لیکن یہاں وزرا تک موجود نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ جس وزیر کا بزنس ہو اسے ضرور ایوان میں ہونا چاہیئے۔اجلاس کے دور ان سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر خارجہ اور پارلیمانی سیکرٹری کا ایوان میں نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔سپیکر نے استفسار کیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہاں ہیں شیریں مزاری نے جواب دیا کہ وزرا ء کا ایوان میں موجود ہونا ضروری ہے جس پر عملدرآمد کی مکمل کوشش کرینگے ۔شیریں مزاری نے کہاکہ آئندہ مکمل کوشش ہوگی کہ وزرا بزنس کے دوران ایوان میں موجود ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں