اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس ،ْ

استغاثہ کے گواہ محمد اقبال اور محمد نسیم سمیت تین گواہان کا بیان قلمبند ،ْمزید تین گواہاہ طلب

بدھ 16 جنوری 2019 14:42

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ محمد اقبال اور محمد نسیم سمیت تین گواہان کا بیان قلمبندکر لیا گیا جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید تین گواہوں کو طلب کر لیا۔ بدھ کو کیس کی سماعت جج احتساب عدالت محمد بشیر نے کی۔

(جاری ہے)

تینوں شریک ملزمان میں سے سعید احمد اور منصور رضوی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزم نعیم احمد عدالت میں پیش نہ ہوئے۔استغاثہ کے گواہ فورنزک ایکسپرٹ محمد نسیم نے بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ بینک اکاؤنٹس پر ہونے والے دستخط سعید احمد کے دستخطوں سے مماثلت نہیں رکھتے۔ملزم سعید احمد نے اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔نیب نے موقف اختیار کیا کہ سعید احمد نے ساتوں جعلی اکاؤنٹس اسحاق ڈار کی سہولت کاری کیلئے کھلوائے۔ کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں