وفاقی حکومت نے بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت کا نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ کرلیا

بدھ 16 جنوری 2019 14:42

وفاقی حکومت نے بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت کا نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) وفاقی حکومت نے بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت کا نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے ،ْپانی، زراعت، تعلیم اور صحت سمیت بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو وزیراعظم نے پلان پر عمل درامد کا ٹاسک دیدیا۔سپیکر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے ۔پارلیمانی کمیٹی برائے قومی ایکشن پلان میں تمام جماعتوں کو شامل کیا جائے گا ۔ذرائع نے بتایا کہ سپیکر نے پارلیمانی جماعتوں سے روابط اور ملاقاتیں بھی شروع کر دیں۔پانی کی قلت، زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مسائل کے حل کے لیے پارلیمانی کمیٹی اپنی سفارشات دے گی۔کمیٹی کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش ہوگی ذرائع کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں سے بھی تجاویز لی جائیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں