ملی مسلم لیگ کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کے معاملہ کی سماعت کے دور ا ن وکیل الیکشن کمیشن نے مہلت مانگ لی

بدھ 16 جنوری 2019 14:42

ملی مسلم لیگ کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کے معاملہ کی سماعت کے دور ا ن وکیل الیکشن کمیشن نے مہلت مانگ لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ملی مسلم لیگ کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کے معاملہ کی سماعت کے دور ا ن وکیل الیکشن کمیشن نے مہلت مانگ لی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملی مسلم لیگ کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کے معاملہ کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ درخواست گزار نے کہاکہ سیاسی جماعت کیلئے الیکشن کمیشن کی تمام شرائط کو پورا کیا۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پاکستان میں جماعت الدعوة انڈر آبزرویشن ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اقوام متحدہ جماعت الدعوة پابندی عائد کرچکی ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ملی مسلم لیگ کی کوئی بھی فنڈنگ پوشیدہ طریقے سے نہیں ہوتی۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کا معاملہ اتنا پیچیدہ نہیں جتنا الیکشن کمیشن نے بنادیا۔اس موقع پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ مجھے تیاری کے لیے کچھ مہلت دیں۔انہوںنے کہاکہ وزارت داخلہ کلیئرنس کا انتظار ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں