جس وزارت کے سوالات ایوان میں زیر بحث آنے ہوں اس متعلقہ وزیر کی موجودگی ہر صورت یقینی بنائی جائے، سپیکر قومی اسمبلی کی حکومت کو ہدایت

بدھ 16 جنوری 2019 14:54

جس وزارت کے سوالات ایوان میں زیر بحث آنے ہوں اس متعلقہ وزیر کی موجودگی ہر صورت یقینی بنائی جائے، سپیکر قومی اسمبلی کی حکومت کو ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ جس وزارت کے سوالات ایوان میں زیر بحث آنے ہوں اس متعلقہ وزیر کی موجودگی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سید خورشید شاہ نے کہا کہ سپیکر کے شکرگزار ہیں کہ ہم نے کل جو بات کی آپ نے اس کے بعد اجلاس مقررہ وقت پر شروع کیا۔

وزراء کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ایوان میں جواب دیں۔ شیریں مزاری ہے وہ جواب دیں۔

(جاری ہے)

سپیکر نے وزیر انسانی حقوق کو ہدایت کی کہ جس وزیر کا بزنس وقفہ سوالات میں ہو اس کی یہاں موجودگی یقینی بنائیں۔ محمد ہاشم کے سوال کے جواب میں علی محمد خان نے کہا کہ وزارت ہوا بازی کی جانب سے بریفنگ نہیں دی گئی۔ اسد قیصر نے کہا کہ نہ تو جواب ہے نہ بریفنگ آئی ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ ہماری ایک بریفنگ تھی اس لئے آج تاخیر ہوئی ہے آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے بھی ارکان نہیں ہیں۔ وزراء کو وقت پر یہاں موجود ہونا چاہیے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزراء کو یہاں ہونا چاہیے۔ جس کا سوال ہوگا وہ خود آئے گا۔ اسد قیصر نے کہا کہ وزراء کو یہاں موجود ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں