حکومت نے پہلے سو دنوں میں 20 نئی ٹرینیں متعارف کرائی ہیں‘

22 جنوری تک ریلوے کے تمام ٹکٹ اس وقت بک چکے ہیں، شیخ رشید احمد

بدھ 16 جنوری 2019 14:54

حکومت نے پہلے سو دنوں میں 20 نئی ٹرینیں متعارف کرائی ہیں‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلے سو دنوں میں 20 نئی ٹرینیں متعارف کرائی ہیں‘ 22 جنوری تک ریلوے کے تمام ٹکٹ اس وقت بک چکے ہیں‘ پاکستان ریلوے کے پاس موجود 460 انجنوں میں سے 140 ناقابل مرمت ہیں‘ بزرگ شہریوں‘ طلباء اور معذور افراد کو ریلوے میں سفر کے لئے خصوصی رعایت دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 22 جنوری تک ریلوے کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ پاکستان ریلوے 75 سال اور اس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو مفت سفر کرنے کی سہولت دے رہی ہے۔ طالب علموں‘ معذوروں کے ساتھ سفر کرنے والوں کو‘ 65 سال سے زائد عمر کے مسافروں کو ریلوے میں رعایت دی جاتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں