معذور افراد کو بیرون ملک سے ڈیوٹی فری گاڑیاں منگوانے ‘ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات سمیت دیگر رعایتیں دی جارہی ہیں، وجیہہ اکرم

بدھ 16 جنوری 2019 14:54

معذور افراد کو بیرون ملک سے ڈیوٹی فری گاڑیاں منگوانے ‘ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات سمیت دیگر رعایتیں دی جارہی ہیں، وجیہہ اکرم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ اکرم نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو بیرون ملک سے ڈیوٹی فری گاڑیاں منگوانے ‘ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات سمیت دیگر رعایتیں دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر شازیہ صوبیہ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہ اکرم نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں معذوروں کو سہولیات دی جارہی ہیں۔ سی ایس ایس‘ باہر سے ڈیوٹی فری گاڑیاں منگوانے سمیت ہر شعبہ میں انہیں رعایتیں دی جاتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں