مسلم لیگ (ن) نے ملک میں گیس کی قلت کے معاملے پر تحریک التواء جمع کرا دی

بدھ 16 جنوری 2019 14:56

مسلم لیگ (ن) نے ملک میں گیس کی قلت کے معاملے پر تحریک التواء جمع کرا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) نے ملک میں گیس کی قلت کے معاملے پر تحریک التواء جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ‘ خواجہ سعد رفیق‘ مریم اورنگزیب اور دیگر کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ گیس کی قلت کی وجہ سے ملک میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ متاثر ہو رہے ہیں اس اہم قومی معاملے کو ایوان کی کارروائی روک کر زیر بحث لایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں