مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ملک میں افراط زر کی شرح میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والی مہنگائی کی صورتحال پر تحریک التواء جمع

بدھ 16 جنوری 2019 14:56

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ملک میں افراط زر کی شرح میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والی مہنگائی کی صورتحال پر تحریک التواء جمع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ملک میں افراط زر کی شرح میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والی مہنگائی کی صورتحال پر تحریک التواء جمع کرا دی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ خواجہ سعد رفیق‘ مریم اورنگزیب اور دیگر کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ ملک میں افراط زر کی شرح میں حالیہ اضافے کی لہر سے غریب اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اس اہم قومی مسئلے کو ایوان کی کارروائی روک کر زیر بحث لایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں