مسلم لیگ (ن) نے حکومتی قرضوں کی شرح میں اضافے کی مبینہ اطلاعات کو زیر بحث لانے کے لئے تحریک التواء قومی اسمبلی میں جمع

بدھ 16 جنوری 2019 14:56

مسلم لیگ (ن) نے حکومتی قرضوں کی شرح میں اضافے کی مبینہ اطلاعات کو زیر بحث لانے کے لئے تحریک التواء قومی اسمبلی میں جمع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) نے حکومتی قرضوں کی شرح میں اضافے کی مبینہ اطلاعات کو زیر بحث لانے کے لئے تحریک التواء قومی اسمبلی میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ مریم اورنگزیب‘ خواجہ سعد رفیق اور دیگر کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے لئے جانے والے قرضوں کی شرح میں بے انتہا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

اس صورتحال سے ملک میں افراط زر کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے معاشرے کا ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔ قرضوں کی شرح بلند ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت بھی شدید متاثر ہوگی۔ اس لئے اس اہم معاملے کو ایوان کی کارروائی روک کر زیر بحث لایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں