قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ فیاض الدین کے سوال پر اراکین خوب محظوظ ہوئے

جو لوگ پارلیمنٹ کے اندر یا باہر گالم گلوچ کرتے ہیں کیا ان کا شمار بھی ذہنی معذوروں میں ہوتا ہے، شیخ فیاض الدین، یہ سوال نہیں بنتا، سپیکر اسد قیصر

بدھ 16 جنوری 2019 15:02

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ فیاض الدین کے سوال پر اراکین خوب محظوظ ہوئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ فیاض الدین کے سوال پر اراکین خوب محظوظ ہوئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران معذور افراد کے حوالے سے سوال کے بعد ضمنی سوال پر شیخ فیاض الدین نے کہا کہ جو لوگ پارلیمنٹ کے اندر یا باہر گالم گلوچ کرتے ہیں کیا ان کا شمار بھی ذہنی معذوروں میں ہوتا ہے۔ اس پر ایوان میں موجود اراکین خوب محظوظ ہوئے ۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ یہ سوال نہیں بنتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں