تحریک انصاف کی حکومت میں سمندرپارپاکستانیوں کو اہمیت دی جا رہی ہے ،ْزلفی بخاری

او پی ایف کے سکول سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں،سمندرپاکستانیوں کے بچے او پی ایف کا فائدہ اٹھائیں ، خطاب

بدھ 16 جنوری 2019 15:06

تحریک انصاف کی حکومت میں سمندرپارپاکستانیوں کو اہمیت دی جا رہی ہے ،ْزلفی بخاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) کو وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں سمندرپارپاکستانیوں کو اہمیت دی جا رہی ہے،او پی ایف کے سکول سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں،سمندرپاکستانیوں کے بچے او پی ایف کا فائدہ اٹھائیں۔ بد ھ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکالرشپ ملنے والے بچوں اور انکے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جو بچے محنت کرتے ہیں اس میں انکے والدین کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایم ڈی او پی ایف ادارے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔ زلفی بخاری نے کہاکہ او پی ایف ایسا فائونڈیشن ہے جس میں سب سے زیادہ محنت کرنے والے لوگ موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت میں سمندرپارپاکستانیوں کو اہمیت دی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ او پی ایف کے سکول سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں،سمندرپاکستانیوں کے بچے او پی ایف کا فائدہ اٹھائیں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ بچوں کو سکالرشپ اور حوصلہ افزائی کا مقصد یہ ہے کہ وہ پاکستان کے لیے کچھ کریں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اسلام آباد میں او پی ایف کے زمین سے قبضہ چھرایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں