مشترکہ اپوزیشن اجلاس میں یہ طے ہوا ہے کہ ملکی معاشی حالات کی بہتری کے لئے حکومت کی مدد کریں گے، ڈالر کی قدر میں اضافہ افسوناک ہے

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 جنوری 2019 15:37

مشترکہ اپوزیشن اجلاس میں یہ طے ہوا ہے کہ ملکی معاشی حالات کی بہتری کے لئے حکومت کی مدد کریں گے، ڈالر کی قدر میں اضافہ افسوناک ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشترکہ اپوزیشن اجلاس میں یہ طے ہوا ہے کہ ملکی معاشی حالات کی بہتری کے لئے حکومت کی مدد کریں گے، ڈالر کی قدر میں اضافہ افسوناک ہے‘ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن عوام کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مشترکہ اپوزیشن کے اجلاس میں یہ طے پایا ہے کہ ملک کے موجودہ معاشی حالات میں حکومت کی مدد کریں گے۔

سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر ملکی بہتری کے لئے اپوزیشن جماعتیں مثبت کردار ادا کریں گی۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی ماضی میں سخت سیاسی مخالفت رہی لیکن ملک و عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ہم سب ایک ہیں اور مل کر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ضمنی بجٹ لے کر آرہی ہے جس سے حکومتی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں اضافہ افسوسناک ہے۔ روپے کی قدر میں کمی سے بیرونی قرضہ بڑھ گئے، وزیر خزانہ اس حوالے سے اقدامات کیوں نہیں کرتے۔ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر ملکی معاشی حالات کی بہتری کے لئے تجویز دے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ چور چور اور ڈاکو ڈاکو کہہ کر حکومت کو بہتر نہیں کیا جاسکتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں