سندھ کی عوام کی تکالیف کا مکمل ادراک ہے،

مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی، وزیراعظم عمران خان کا گورنر سندھ عمران اسمعیل سے ملاقات میں اظہار گورنر سندھ نے سندھ کی سیاسی صورتحال پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا

بدھ 16 جنوری 2019 16:25

سندھ کی عوام کی تکالیف کا مکمل ادراک ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام کی تکالیف کا مکمل ادراک ہے۔ مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات گورنر سندھ عمران اسمعیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزیر اعظم آفس میں ان سے ملاقات کی ۔گورنر سندھ نے سندھ کی سیاسی صورتحال پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا۔ اورجے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بریف کیا۔ ملاقات میں سندھ کی عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں