ہنگو میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے یہ دہشت گرد 23 نومبر 2018ء کو ہنگو میں ہونے والے خودکش حملے میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر

بدھ 16 جنوری 2019 16:58

ہنگو میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ہنگو میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے یہ دہشت گرد 23 نومبر 2018ء کو ہنگو میں ہونے والے خودکش حملے میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے ہنگو میں آئی بی او آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہ کو نشانہ بنایا جس میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں