وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کا دورہ

بدھ 16 جنوری 2019 18:03

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کا دورہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے بدھ کو پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اقبال درانی نے ادارے میں جاری اصلاحات اور درپیش چیلنجزکے بارے میں وزیر صحت کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل ایک تحقیقاتی ادارہ ہے ہم اس ادارے کو اپ گریڈ کرکے عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق کے شعبہ کو فروغ دینے کیلئے پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے، ہماری حکومت صحت کے شعبہ میں تحقیق کو اہمیت دیتی ہے۔ وزیر صحت نے افسران کو ہدایت کی کہ ریسرچ کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ملک میں تحقیق کے رجحان کو فروغ دیا جائے اور صحت کے بنیادی مسائل پر قابو پانا آسان ہو۔ وزیر صحت نے کہا بدقسمتی سے ماضی میں اس شعبہ کو نظر انداز کیا گیا، صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اور تحقیق کے شعبہ کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں