عدالتوں کو خالصتاً انتظامی نوعیت کے فیصلوں سے اجتناب کرنا چاہیے

ورنہ تقسیم اختیارات کا نظریہ غیر موثر ہوجائیگا، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

بدھ 16 جنوری 2019 18:32

عدالتوں کو خالصتاً انتظامی نوعیت کے فیصلوں سے اجتناب کرنا چاہیے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عدالتوں کو خالصتاً انتظامی نوعیت کے فیصلوں سے اجتناب کرنا چاہیے ورنہ تقسیم اختیارات کا نظریہ غیر موثر ہوجائیگا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ یہ فیصلہ کہ ہسپتالوں میں پرچی فیس کیا ہوگی بہر حال وزارت صحت نے ہی طے کرنا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں