عالمی برادری سے مستحکم پارلیمانی تعلقات کیلئے قومی اسمبلی میں 93 پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ قائم کردیئے گئے ہیں، اسد قیصر

عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کیلئے حکومتی اور اپوزیشن بنچوں پر مشتمل خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی

بدھ 16 جنوری 2019 19:49

عالمی برادری سے مستحکم پارلیمانی تعلقات کیلئے قومی اسمبلی میں 93 پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ قائم کردیئے گئے ہیں، اسد قیصر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے مستحکم پارلیمانی تعلقات کے لئے قومی اسمبلی میں 93 پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ قائم کردیئے گئے ہیں‘ عوامی مسائل کے حل کے لئے نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کے لئے حکومتی اور اپوزیشن بنچوں پر مشتمل خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ پندرہویں قومی اسمبلی میں عالمی برادری سے مستحکم پارلیمانی تعلقات کیلئے 93 پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں یہ تعداد سب سے زیادہ ہے ،گزشتہ اسمبلی میں یہ تعداد 88 تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی مسائل کے حل کے لئے نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کے لئے حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے لئے سفارشات مرتب کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کی سربراہی میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا عملہ اس کمیٹی کی معاونت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں