بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنمائوں کی الگ الگ ملاقاتیں،

صوبوں کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا پارٹی تنظیم کو موثر طریقے سے چلانے اور یونین کونسل کی سطح تک عوام سے رابطوں میں رہنے کی ہدایت

بدھ 16 جنوری 2019 19:53

بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنمائوں کی الگ الگ ملاقاتیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کے صدر ہمایوں خان ، پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، جنرل سیکرٹری چوہدری منظور، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود اور دیگر رہنمائوں عبدالقادر شاہین، رکن قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے الگ الگ ملاقاتیں کرکے سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

قمر زمان کائرہ، ہمایوں خان اور مخدوم احمد محمود نے پارٹی چیئرمین کو تنظیمی امور اور صوبوں کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی تنظیم کو موثر طریقے سے چلائیں اور یونین کونسل کی سطح تک عوام سے رابطے میں رہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں