ادارے آزادانہ طور پر اپنا اپنا کام بہتر انداز میں کررہے ہیں ،

30مارچ تک مزید صفائی ہوجائے گی ،وزیراعظم عمران خان کی سیاسی بصیرت اور دور رس سوچ کی بدولت ڈوبتی ہوئی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ،عمران خان کی بہترین قائدانہ صلاحتیوں کا اعتراف پوری دنیا کر رہی ہے ،متحدہ عرب امارات ، چین ،سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کومایوس نہیں کیا،آصف علی زرداری ن لیگ کو اپنی سکن بچانے کے لئے استعمال کر رہا ہے ،زرداری کا کیس نواز شریف کے کیس سے بھی زیادہ خطرناک ہے ،اب فیصلہ ہو کر رہے گا کہ انصاف چلے گا یا چور اور ڈاکوئوں کا راج ہوگا ، پبلک اکائونٹس کمیٹی کا ممبر بن سکتا ہوں ،گواہی دے سکتا ہوں کہ شہباز شریف این آر او مانگ رہے ہیں ،نواز شریف جیل میں ہی رہیں گے ،جلد ہی زرداری بھی جیل جائیں گے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی "اے پی پی " سے خصوصی گفتگو

بدھ 16 جنوری 2019 22:03

ادارے آزادانہ طور پر اپنا اپنا کام بہتر انداز میں کررہے ہیں ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ادارے آزادانہ طور پر اپنا اپنا کام بہتر انداز میں کررہے ہیں ،30مارچ تک مزید صفائی ہوجائے گی ،وزیراعظم عمران خان کی سیاسی بصیرت اور دور رس سوچ کی بدولت ڈوبتی ہوئی معیشت بہتری کے سفر پر گامزن ہے ،عمران خان کی بہترین قائدانہ صلاحتیوں کا اعتراف پوری دنیا کر رہی ہے ،متحدہ عرب امارات ، چین ،سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کومایوس نہیں کیا،آصف علی زرداری ن لیگ کو اپنی سکن بچانے کے لئے استعمال کر رہا ہے ،زرداری کا کیس نواز شریف کے کیس سے بھی زیادہ خطرناک ہے ،اب فیصلہ ہو کر رہے گا کہ انصاف چلے گا یا چور ،ڈاکوئوں کا راج ہوگا ، پبلک اکائونٹس کمیٹی کا ممبر بن سکتا ہوں ،گواہی دے سکتا ہوں کہ شہباز شریف این آر او مانگ رہے ہیں ،نواز شریف جیل میں ہی رہیں گے ،جلد ہی زرداری بھی جیل جائیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو قومی خبر رساں ادارے "اے پی پی " سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دن رات محنت کر رہے ہیں ،سابقہ حکومت خزانے خالی چھوڑ کر گئی تھی ،ابھی تک تو حکومت سیاسی جہاد کے طور پر سابقہ دور کے گند کو صاف کر رہی ہے ،2019پاکستان کے لئے ٹیک آف کا سال ثابت ہوگا ،اس سال وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام مسائل پر قابو پا لیں گے ،جسطرح پانچ ماہ کے دوران تباہ حال معیشت کو بہتر کیا اسی طرح تمام شعبوں میں کام جاری رکھا جائے گا،ملک میں بیرونی سرمایہ کاری ، کاروباری طبقے کو ریلیف دینے اور معاشی ترقی کے لئے 21جنوری کو منی بجٹ لا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی خدمت کے اقدامات کے زریعے ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ،حکومت اپنے عوامی خدمت کے اقدامات سے اپوزیشن کی سازشوں کا مقابلہ کریگی ،اس شعبے میں شکست اپوزیشن کا مقدر بنے گی ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کرپشن کے کیس میں گرفتار ہیں اور اپنے آپ اور اپنے بھائی کی گذشتہ 10سالوںکی کرپشن پرپردہ ڈالنے کے لئے پی اے سی کی سربراہی لی ہے ،شہباز شریف کو پی اے سی کا ممبر بنانا ہی ہماری غلطی تھی ،ایک ملزم 36چینلز پر براہ راست چلتا ہے اسی لئے وزارت قانون سے میں نے پی اے سی ممبر بننے کے لئے رائے دی ہے جس پر مجھے بتایا گیا کہ میں پی اے سی کا ممبر بن سکتا ہوں ،وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کو ممبر بننے کے لئے اپنا نام بھجوا دیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جمہوریت کو دیانتدار لوگوں سے نہیں بلکہ چوروں سے خطراہ ہوتا ہے ،آج جمہوریت اپنے سنہرے دور سے گذر رہی ہے ،احتساب کا بول بالاہونے سے جمہوریت مزید مستحکم ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ وائیٹ کالر جرائم کو پکڑنا مشکل کام ہے لیکن احتساب کے اس عمل سے کوئی بھی کرپٹ شخص نہیں بچ پائے گا ،کرپشن کرنے والے تمام لوگ اسکی زد میں آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قوم کوسادہ الفاظ میں بتانا ہوگا کہ یہ سارا گند سابقہ حکومت کا ہے ،ہم اسی پر کام کررہے ہیں،کرپشن اور لوٹ مار دائمی مرض ہے اس بیماری کو ختم کرنے کے لئے وزیر خزانہ اسد عمر کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے ،اسد عمر بہتر کام کر رہے ہیں ، ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ معیشت کا اتنا بھٹہ بیٹھا ہوا تھا ،معیشت بلکل ہی کھوکھلی تھی ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے کیسز کا ملزم شہباز شریف جیل میں نہیں ہے وہ تو منسٹر کالونی میں انجوائے کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے کہ اصغر خان کیس کی یومیہ کی بنیاد پر سماعت ہونی چاہیے تا کہ یہ کیس اپنے انجام تک پہنچ سکے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں