جناح اسپتال کراچی کا انتظامی کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس رہے گا، سپریم کورٹ

بدھ 16 جنوری 2019 22:03

جناح اسپتال کراچی کا انتظامی کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس رہے گا، سپریم کورٹ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) سپریم کورٹ نے اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ حکومت کے اختیارات کی روشنی میںجناح ہسپتال کراچی کاکنٹرول صوبائی حکومت کودینے کے حوالے سے دائر درخواست کافیصلہ سنادیا ہے اور صوبائی حکومت کی درخواست خارج کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جناح اسپتال کراچی کا انتظامی کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس رہے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبائی حکومت کے اختیارات سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ کسی صوبے میں وفاقی حکومت کے زیر انتظام اسپتال سے آئین کے تحت صوبوں کو حاصل صوبائی خود مختایری ہرگز متاثر نہیں ہوتی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں