وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل کا معاملہ
عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کے متعلق پٹیشن کو کل سماعت کے لئے مقرر کر دیا
بدھ 16 جنوری 2019 23:11
(جاری ہے)
عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کے متعلق پٹیشن کو کل سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں ڈویڑن بینچ آج وزیراعظم کی نااہلی کے متعلق حافظ احتشام احمد کی جانب سے دائر مین پٹیشن کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے پٹیشنر کو کل پٹیشن کے قابل سماعت ہونے کے متعلق دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔دوران سماعت فاضل چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ نے اپنی پٹیشن میں کیا مانگا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواست میں وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی ہے۔عدالت نے استفسار کیا کس بنیاد پر وزیراعظم کو نااہل قرار دیاجائے۔عمران خان نے الیکشن لڑتے وقت اپنے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ہیں۔عدالت نے سوال کیاکون سے حقائق وزیر اعظم عمران خان نے چھپائے ہیں درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی ناجائز بیٹی کا ذکر نہیں کیا۔پٹیشن کے میرٹ پر دلائل اس وقت دوں گا جب مین پٹیشن سماعت کے لئے مقرر ہو۔میری درخواست یہ ہے کہ میری پٹیشن کو عبدالوہاب کی پٹیشن سے ڈی لنک کر کے سماعت کے لئے مقرر کیا جائے بعدازں عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے وزیراعظم کی نااہلی کے متعلق مین پٹیشن کو آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ چیئرمین ڈیفنس آف پاکستان حافظ احتشام احمد نے اگست 2018 میں وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔ حافظ احتشام احمد نے پٹیشن میں وزیراعظم عمران خان پر کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔حافظ احتشام احمد نے پٹیشن میں الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی ناجائز بیٹی ٹیریان وائٹ کا ذکر نہیں کیا۔ پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ نے اپنی کتاب میں عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے ہیں،جن کی تحقیقات ضروری ہے۔ پٹیشن میں وزیراعظم عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ واضع رہیپٹیشن میں وزیراعظم عمران خان،وفاقی سیکریٹری قانون،سیکریٹری الیکشن کمیشن،اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم کی سابق اہلیہ ریحام خان کو فریق بنایا گیا ہے۔ وحید ڈوگرمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اراکین کے نام ای سی ایل سمیت دیگر فہرستوں میں ڈالے جانے کی تفصیلات فراہم نہ کر کے اپوزیشن غیر سنجیدگی ..
ایوان بالا میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
سینیٹ میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
ایوان بالا میں پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش
سینیٹ میں نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
نارتھ پنجاب ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 33 دفاتر میں نئے پاسپورٹس کے اجراء اور تجدید کے لئے تمام ..
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے پولیٹیکل قونصلر یو کے ہائی کمشنر زوئی ویئر کی ملاقات
وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیم کا ایکسا ئزاینڈ ٹیکسیشن آ فس کا دورہ
ایوان بالا میں موشن پکچرز (ترمیمی) بل 2023 پیش
ایوان بالا میں تشکیل عدالت خصوصی (سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد) بل 2023 پیش
محکمہ زراعت، آئی سی ٹی کی جانب سے شجرکاری مہم کا افتتاح
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت