نیب کے کچھ تفتیشی افسرمسلم لیگ ن کے خلاف ہیں،خواجہ سلیمان رفیق

سعد رفیق سے نیب کے سیل میں کم ملاقات ہوتی ہے ،صرف باتھ روم ہی ایسی جگہ ہے جہاں کھل کر بات کر سکتے ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 16 جنوری 2019 23:31

نیب کے کچھ تفتیشی افسرمسلم لیگ ن کے خلاف ہیں،خواجہ سلیمان رفیق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) پیرا گون ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلیمان رفیق نے کہا ہے کہ نیب کے کچھ تفتیشی افسرمسلم لیگ ن کے خلاف ہیں خواجہ سعد رفیق سے نیب کے سیل میں کم ملاقات ہوتی ہے صرف باتھ روم ہی ایسی جگہ ہے جہاں کھل کر بات کر سکتے ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان رفیق نے کہا ہے کہ نیب کے کچھ افسران مسلم لیگ ن کے خلاف ہیں خواجہ سعد رفیق کے خلاف گواہی ڈھونڈنے کے لئے لوگوں پرتشدد کیا گیا کچھ لوگوں کو تھپڑ بھی مارے گئے تھے انہوں نے کہا کہ سعد رفیق سے ان کی ملاقات نماز اور ہاتھ منہ دھونے کے وقت ہوتی ہے نیب کے سیل میںکیمرے نصب ہیں واش روم ہی ایسی جگہ ہے جہاں کیمرے نہیں ہیں اور وہاں کھل کر بات ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں