سابقہ حکومتوں نے ڈیمز کی تعمیر کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا،وزیر اعظم

ملک میں نئے ڈیمز کی تعمیر نا گزیر ہے ،مہمند ڈیم کی تعمیر سے بجلی بحران قابو پانے میںمدد ملے گی،سینیٹر فیصل جاوید سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 16 جنوری 2019 23:50

سابقہ حکومتوں نے ڈیمز کی تعمیر کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا،وزیر اعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے ڈیمز کی تعمیر کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا مل،ک میں نئے ڈیمز کی تعمیر نا گزیر ہے، مہمند ڈیم کی تعمیر سے بجلی بحران قابو پانے میںمدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی فیصل جاوید نے وزیراعظم کو دیامر بھاشا اورمہمند ڈیم فنڈ ریزنگ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیم فنڈ میں اب تک 9 ارب روپے سے زائد اکھٹے ہو چکے ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی فنڈ ریزنگ مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں عمران خان نے کہا کہ ملک میںنئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے مہمند ڈیم کی تعمیر سے بجلی بحران پر قابو پانے میںمدد ملے گی پاکستانی قوم کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا سابقہ حکومتوں نے ڈیمز کی تعمیر کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں