چینی پاسپورٹ پر پاکستانی ویزہ شرمندگی کا باعث بن گیا

پاکستانی کلرک ویزے کو تھوک لگا کر چینی پاسپورٹ پر چپکانے کی کوشش کرتا رہا،ویڈیو سوشل ویڈیو پر وائرل ہوگئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 16 جنوری 2019 22:29

چینی پاسپورٹ پر پاکستانی ویزہ شرمندگی کا باعث بن گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 جنوری 2019ء) :پاکستانی کلرک قوم کی شرمندگی کا باعث بن گیا۔پاکستانی ویزے کو تھوک لگا کر چینی پاسپورٹ پر چپکانے کی کوشش کرتا رہا،ویڈیو سوشل ویڈیو پر وائرل ہوگئی تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی دوستی اقوام عالم میں ضرب المثل کی سی حیثیت رکھتی ہے۔دونوں ممالک میں محبت ، برابری اور باہمی عزت کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط ہوتا جارہا ہے۔

جب بھی پاک چین دوستی کی بات ہو تو کہا جاتا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے زیادہ اونچی اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔دونوں نہایت قریبی اور مضبوط سیاسی و معاشی تعلقات کے حوالے سے دنیا بھر میں جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ یہ تعلقات کوئی نئے نہیں بلکہ گزشتہ سات دہائیوں پر محیط ہیں اور ان کی جڑیں بہت گہری اور مضبوط ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور چین دُکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔

دونوں ممالک کے حکمرانوں کے ساتھ عوام بھی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور دوستی کا دم بھرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم سی پیک کے آنے کے بعد اس دوستی کو ایک نئی جہت ملی ہے۔جس کے بعد عوام سے عوام کا رابطہ بڑھا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے پاک چین تعلقات میں نئی روح پھونک دی ہے۔یہی وجہ ہے کہ شہریوں کی سطح پر لوگوں کے آپسی رابطے بڑھ رہے ہیں ۔

یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں دونوں ممالک کے آ جارہے ہیں۔ایسے میں چینی شہری بڑی تعداد میں ویزے کے لیے پاکستان کی جانب رجوع کرتے ہیں۔حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کلریکل سٹاف سے تعلق رکھنے والا ایک شخص پاکستانی ویزے کو چینی پاسپورٹ پر چپکانے کے لیے جگاڑ کرتا منظر عام پر آیا۔یہ شخص کوئی مناسب طریقہ استعمال کرنے کی بجائے اپنے تھوک سے پاکستانی ویزہ کو چینی پاسپورٹ پر چپکانے کی کوشش کررہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں