نام ای سی ایل میں آںے پر خوفزدہ کیوں؟ وزیراعظم کے ٹویٹ پر بلاول بھٹو کا رد عمل آ گیا

وزیراعظم کے ٹویٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بنیادی سیاسی حقوق نہیں سمجتے، وزیراعظم خود وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 7 سے زائد بیرون ملک کے دورے کر چکے ہیں۔ بلاول بھٹو کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 جنوری 2019 11:55

نام ای سی ایل میں آںے پر خوفزدہ کیوں؟ وزیراعظم کے ٹویٹ پر بلاول بھٹو کا رد عمل آ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2019ء) :وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے ای سی ایل میں شامل افراد پر تنقید کرتے ہوئے کہا تکہ آخر یہ لوگ نام ای سی ایل میں شامل ہونے سے ڈرتے کیوں ہیں؟ وزیراعظم کی ٹویٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے بھی رد عمل دیا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم انسانی حقوق اور نقل و حرکت کی آزادی کو نہیں سمجھ سکتے۔

مضکحہ خیز بات یہ ہے کہ صرف اپوزیشن ارکان کے نام ہی ای سی ایل میں شامل ہیں جب کہ حکومتی ارکان بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔وزیراعظم پہلے چھ ماہ بیرون ملک نہ جانے کا وعدہ کیا لیکن وہ 7سے زائد بیرونی ملک کے دورے کر چکے ہیں۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایک بار پھر مخالفین پر تنقید کی تھی ،وزیراعظم کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی کہ کچھ قانون ساز نام ای سی ایل میں شامل ہونے سے ڈرتے کیوں ہیں؟۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے سوال اٹھایا کہ کچھ قانون ساز ملک سے باہر جانے کے لیے اتنے مضطرب کیوں ہیں؟ لیکن پاکستان میں رہ کر بھی انہیں بہت سارا کام کرنا ہوتا ہے۔پاک سرزمین سے محبت کا دعویٰ تو بہت کرتے ہیں مگر کثرت سے بیرون ملک دوروں سے نہیں رک سکتے،بہت سارے ارکان بیرون ملک اقامے اور رہائش رکھتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کچھ ارکانِ اسمبلی ای سی ایل سے اس قدر خوفزدہ کیوں ہیں؟کیا کوئی شخص اس معاملے کی پاکستان میں رہ کر کام کرنے والوں سے وضاحت کر سکتا ہے ؟ ہم اس ملک میں کام کرتے ہیں کیونکہ ہم اس سرزمین سے پیار کرتے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں