تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں 64 پیسے اضافے کے لئے درخواست نیپرا کے پاس جمع کرا دی، سماعت 23 جنوری کو ہوگی

جمعرات 17 جنوری 2019 12:23

تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں 64 پیسے اضافے کے لئے درخواست نیپرا کے پاس جمع کرا دی، سماعت 23 جنوری کو ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں 64 پیسے اضافے کے لئے نیشنل الیکٹرک پاور (نیپرا) کے پاس درخواست جمع کرادی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا ذرائع کے مطابق ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست کی ہے۔اس سلسلے میں نیپرا 23 جنوری کو عوامی سماعت کرے گا۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ذریعے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کے لئے رجوع کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں